تلنگانہ بھر میں بارش کا سلسلہ جاری _ آیندہ دو دنوں تک رہے گی بارش

حیدرآباد_  تلنگانہ بھر میں آج صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دنوں تک ریاست میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آج صبح سے ہی حیدرآباد میں بارش ہو رہی ہے۔ اپل ، الوال ، راجندر نگر اور کاروان علاقوں میں صبح 10 بجے تک 0.5 ملی میٹر سے  2 ملی میٹر تک   بارش ریکارڈ کی گئی۔ صبح دس بجے بچوپلی میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

حیدرآباد شہر میں رواں سال 20 جولائی کو معمول سے زیادہ بارش ہوئی تھی۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے بتایا کہ منگل  تک شہر میں 70 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ 20 جولائی تک 359.5 ملی میٹر۔ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس تاریخ  تک  عام طور پر بارش 210.9 ملی میٹر ریکارڈ ہوتی ہے۔  آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق .. جولائی میں ہر سال 285.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوتی ہے جبکہ اس سال جولائی میں جو  بارش ریکارڈ کی گئی وہ پچھلے دس سالوں میں سب سے زیادہ تھی۔