اسپشل اسٹوری

سڑک پربھیک مانگنے والا معصوم شاہ زیب اچانک لکھ پتی بن گیا

نئی دہلی: بھوک مٹانے کی خاطرسڑک پربھیک مانگنے والا ایک 11 لڑکا اچانک کروڑ پتی بن گیا۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ سال 2019 میں ریاست اترپردیش دیوبند ناگل کے پنڈولی موضع کی رہنے والی خاتون عمرانہ آپسی اختلافات کے باعث سسرالی مکان چھوڑ کر چلی گئیں تھی۔ عمرانہ اپنے بیٹے شاہ زیب کے ساتھ اترکھنڈ کے کلیر شریف پہنچ گئی۔

اہل خانہ نے عمرانہ کو کافی تلاش کیا لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ بیوی اور بچے سے جدا ہو جانے کے کچھ عرصہ بعد عمرانہ کے شوہر کی موت ہو گئی، اس کے کچھ دن بعد کورونا کی وباء پھوٹ پڑی اورلاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔ اسی اثناء میں اس معصوم کی ماں بھی چل بسیں وہ پیٹ کی آگ بجھانے کی خاطر سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبورہوگیا تھا۔ اسی دوران معصوم بچے کے دادا نے اپنی آدھی جائیداد اس بچے کے نام کردی تھی، انھوں نے مکان اراضی جملہ 50 لاکھ کی جائیداداس کے نام کردی تھی۔

لیکن وہ اس بات سے بے خبربھیک مانگ رہا تھا۔ دادا نے اپنے پوتے کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور سوشل میڈیا سے لے کر اخبار تک لڑکے کی تصویرشائع کی گئیں۔ چند دن قبل اس معصوم کے ایک رشتہ دارنے اسے دیکھ کراس کے دادا کو اس بات کی اطلاع دی اوراسے اس کے دادا کے گھرپہنچایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button