تلنگانہ میں سنگارینی کالریز کے ورکرس کے ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں بھی اضافہ

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹڈ میں کام کرنے والے ورکرس کے ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں بھی اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے اس سلسلہ میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے سنگارینی کالریز کے ورکرس کے وظیفہ کی حد عمر کو 61 سال کردیئے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 26 جولائی کو سنگارینی بورڈ کے اجلاس میں ورکرس کے ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں اضافہ کے فیصلہ پر کب سے عمل آوری کی جائے گی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے جاریہ سال مارچ میں سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ کی حد عمر کو  61 سال کردیا تھا اب سنگارینی کے ورکرس کے تعلق سے یہ فیصلہ کیا گیا اس سے 43899 ملازمین کو فائدہ ہوگا۔