اسمبلی کی رکنیت سے استعفی پیش کرنے تیار ہوں: ایٹالہ راجندر

حیدرآباد _ تلنگانہ کابینہ سے برطرف ٹی آرایس کے سینئر لیڈر ای راجندر نے کہا ہے کہ وہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آرایس کے نام پر انتخابات میں کامیابی کی بات کی جاتی ہے تو وہ اس رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ حضورآباد کے عوام کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ہی اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جنہوں نے ان کی تقریبا19برس حمایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو یہ سمجھنا چاہئے کہ انسانی اقدار اہم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کے خلاف عائد کردہ فرضی معاملات پر گرفتاری سے بھی خوفزدہ نہیں ہیں۔راجندر نے کہا کہ جب گینگسٹر نعیم نے ان کو دھمکایا تھا تو اُس وقت وہ خوفزدہ نہیں ہوئے۔نعیم نے ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔