رضوانہ شمیم گریٹر ورنگل اور فاطمہ زہرہ کھمم میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی میئرس

حیدرآباد _ تلنگانہ کے دو میونسپل کارپوریشنوں گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن اور کھمم میونسپل کارپوریشن  میں آج میئر، ڈپٹی میئر،  کے  انتخابات عمل میں آئے۔دو کارپوریشن  میں برسراقتدار جماعت ٹی آر ایس پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور ان دونوں کارپوریشنوں میں میئر اور ڈپٹی میئر، کے عہدوں پر ٹی آر ایس کے کارپوریٹرس کا انتخاب عمل میں آیا۔ان انتخابات کے پیش نظر صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے دو دن قبل ہی وزراء اور اہم قائدین کو پارٹی مبصرین کے طور پر مقرر کیا تھا تاکہ ان کی موجودگی میں میئر، ڈپٹی میئر، صدرنشین، نائب صدور نشین کا انتخاب کیا جا سکے۔۔

 

گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے میئر کے لئے جی سدھارانی کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ رضوانہ شمیم کو ڈپٹی میئر بنایا گیا۔ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے پارٹی مبصرین و ریاستی وزراء ای دیاکر راو، جی کملاکر اور اندراکرن ریڈی نے ہنمکنڈہ کے ایک ہوٹل میں ٹی آر ایس کے منتخب کارپوریٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور پارٹی ہائی کمان کی جانب سے انتخاب کردہ میئر کے لئے جی سدھارانی اور ڈپٹی میئر کے لئے رضوانہ شمیم کے ناموں کا اعلان کیا۔جو مہر بند لفافہ میں تھے جس کی  تمام کارپوریٹرس نے ان کی تائید کی۔29 ویں ڈویژن سے گنڈو سدھارانی نے کامیابی حاصل کی جبکہ 36 ویں ڈویژن سے رضوانہ شمیم ​​نے کامیابی حاصل کی۔۔ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے  کل 66 ڈویژن ہیں ، جن میں ٹی آر ایس نے 48 ، بی جے پی کو 10 ، کانگریس کو 4 اور دیگر کو 4 نشستیں حاصل ہوئی  ہیں۔

 

 

 اسی طرح کھمم میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔پارٹی کے مبصر  وزیر پرشانت ریڈی نے پارٹی ہائی کمان کی جانب سے روآنہ کردہ مہر بند لفافہ کو کھولتے ہوئے میئر کے لئے پی  نیرجا اور ڈپٹی میئر کی حیثیت سے فاطمہ زہرہ کے ناموں کا اعلان کیا۔اور کھمم میونسپل کارپوریشن کے منتخب کارپوریٹرس کو ان کی تائید کرنے کی خواہش کی جس پر تمام نے ان دونوں کی تائید کی۔پی  نیرجا نے 26 ویں ڈویژن سے  فاطمہ زہرہ نے 37 ویں ڈویژن سے کامیابی حاصل کی تھی