تلنگانہ

کرفیو سے متعلق سوشل میڈیا پرافواہوں کا بازارگرم۔ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا

حیدرآباد: یہ شام  ساڑھے7 بجے کی رپورٹ ہے اس وقت تک ریاست تلنگانہ میں نائٹ کرفیو یا پھرسخت پابندیوں جیسے کوئی فیصلوں کا اعلان حکومت کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ اس دوران سوشل میڈیا پرنائٹ کرفیو سے متعلق افواہوں کا بازارگرم ہوگیا۔ بعض لوگ بنا سوچے سمجھے اس طرح کی افواہیں پھیلارہے ہیں اورکچھ تو سابق میں لاک ڈاون یا نائٹ کرفیو کے بیانات کو پوسٹ کرتے ہوئے عوام میں خوف کی لہرپیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بعض نے تو از خود شام 6 بجے تا صبح 6 بجے نائٹ کرفیو کے اوقات بھی طئے کردئیے ہیں جس کی وجہہ سے لوگ کافی پریشان ہیں، ہم آپ کو بتادیں کہ ابھی تک کسی بھی طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔کابینہ کے اجلاس کے بعد چیف منسٹر پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے تھے جو منسوخ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button