تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک موضع میں جادوگرنی کا خوف۔لوگ پریشان، پولیس چوکس

محبوب آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک جادوگرخاتون کی موجودگی کی اطلاع سے مقامی افراد میں خوف کی لہرپائی جاتی ہے۔ کیسامدرم منڈل کے کاٹرا پلی موضع میں کسی نے ایک پمفلٹ شائع کروایا اوراسے لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے جس میں ایک خاتون کا نام اورتفصیلات درج ہیں، اس پمفلٹ میں لکھا گیا ہے کہ اس خاتون نے خطرناک جادو سیکھا ہوا ہے اورکسی پربھی جادو ٹونا کرسکتی ہے۔ جہاں موضع کے بعض افراد اس بات کو لے کرخوفزدہ ہیں وہیں تعلیم یافتہ طبقہ کا کہنا ہے کہ عوام کو اس طرح کی توہم پرست باتوں پرتوجہہ نہیں دینی چاہئے لیکن اکثریت جادوگرنی کے خوف سے پریشان ہے۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے اس طرح کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے معاملہ میں دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے عوام کے دلوں سے خوف دورکرنے کیلئے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button