تلنگانہ

دارالسلام سے احکامات ملتے ہی چندرشیکھرراو حکومت نے یوم آزادی تلنگانہ کی تقریب کا اعلان کردیا

حیدرآباد _ 3 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بندی سنجے نے ٹی آر ایس اور ایم آئی ایم پر تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کے دباؤ میں آکر آج 17 ستمبر کو  سرکاری طور پر نانے کے لیے سبھی آگے آئے ہیں۔ بندی سنجے نے کہا کہ کے سی آر جو تلنگانہ کی آزادی کی تقاریب نہیں چاہتے تھے ہماری وجہ سے وہ تقریب منانے پر مجبور ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ دارالسلام سے احکامات ملتے ہی ٹی آر ایس اس کا اعلان کردی ہے ۔ ایم آئی ایم نے تلنگانہ ریاست کے قیام کی مخالفت کی تھی، انہوں نے کہا کہ مجلس جو کہتی ہے کانگریس اور  ٹی آر ایس  اس پر عمل کرتے ہیں اب کانگریس دور حکومت میں اس کے طرح کے واقعات دیکھنے میں آئے اور اب ٹی آر ایس دور میں دیکھے جا رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button