تلنگانہ میں یکم جولائی سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں کمی کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون برخواست کرنے کے بعد یکم جولائی سے تمام تعلیمی اداروں کو کھول دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ تعلیمی اداروں کو کھولنے کی محکمہ تعلیمات کو ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں قبل ازیں آن لائن کلاسیس کا اہمتام کیا گیا تھا اورچند دنوں کیلئے بڑی جماعتوں کی کلاسس کا آغاز ہوگیا تھا تاہم ریاست میں اس وقت کورونا کے کیسس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اسکولس بند کردئیے گئے۔