تلنگانہ

تلنگانہ اسکولس کھول دینے کے احکامات جاری۔ ان ہدایات پرکرنا ہوگا عمل

حیدرآباد: تلنگانہ میں اسکولس کے دوبارہ آغاز کیلے محکمہ تعلیمات کی جانب سے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ یکم ستبر سے تمام سرکاری اورخانگی اسکولس کھل جائیں گے۔ ہدایت دی گئی ہے کہ کوویڈ پروٹوکول کے مطابق سماجی فاصلہ کی برقراری کو یقینی بناتے ہوئے تمام احتیاط کے ساتھ کلاسس شروع کی جائیں۔ 30 اگست تک اسکولس میں سینی ٹائزیشن کا عمل مکمل کرلینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراو نے ریاست میں یکم ستمبرسے تمام تعلیمی ادارے کھول دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button