تلنگانہ کے سینئر آئی پی ایس عہدیدار پراوین کمار وی آر ایس کے لئے درخواست پیش کی

حیدرآباد _ تلنگانہ کے سینئر آئی پی ایس آفیسر آر ایس پروین کمار نے سنسنی خیز فیصلہ میں آئی پی ایس  پوسٹ سے استعفی دے دیا ہے ۔ انہوں نے پیر کو حکومت کو ایک مکتوب لکھ کر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ (وی آر ایس) لینے کی درخواست پیش کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ 1995 بیچ کے پروین کمار فی الحال ایڈیشنل ڈی جی پی کی حیثیت سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں سیکرٹری کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ان کی ابھی چھ سالہ میعاد ہے اس  کے باوجود ، وی آر ایس کے لئے ان کی درخواست ایک گرم موضوع بن گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ  ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا گیا  پروین کمار نے اس سلسلے میں حکومت کو دو صفحے کا خط لکھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے محکمہ پولیس میں 26 سال کام کیا ہے اور ہر ایک کا شکریہ ادا کیا جس نے اس کے ساتھ تعاون کیا۔ پروین کمار کے خلاف حال ہی میں متعدد الزامات عائد کیے گئے  جس کے بعد بہت سے لوگوں نے  انھیں گروکول سکریٹری سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ پروین کمار نو سالوں سے گروکل  کے سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان پر بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے گروکل اسکول میں عیسائی مذہب کی تبلیغ کرنے کا الزام عائد کیا تھا