تلنگانہ

یکساں سیول کوڈ کے خلاف ملک بھر میں پروگرامس منعقد کرنےجمعیتہ المشائخ کا فیصلہ

حیدرآباد 18دسمبر(پریس نوٹ) کل ہند جمعیتہ المشائخ نے ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے لئے مرکزی حکومت کی سازشوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس کے خلاف ملک بھر میں پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیم کے ذمہ داروں نے اس احساس کا شدت کے ساتھ اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یکساں سیول کوڈ کامعاملہ صرف مسلمانوں سے ہی نہیں بلکہ مذاہب سے بھی جڑا ہے۔ آج اس خصوص میں ایک اجلاس ہواجس میں یکساں سیول کوڈ اور دیگر معاملات پر تفصیلی طورپر غور کیا گیا۔اس اجلاس میں کہا گیا کہ نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر اقلیتوں کو بھی اس یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے نقصانات اور اس کے ذریعہ پڑنے والے زہریلے اثرا ت کی فکرکرنی چاہئے۔اجلاس میں کہاگیا کہ جمعیتہ کی جانب سے اس کے خلاف ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ہندوستان بھرمیں تنظیم کے دفاتر کی جانب سے بھی مختلف پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں گول میز اجلاس بھی منعقدہوں گے۔ مشائخ ہم خیال سےاسی جماعتوں ،تنظیموں اور دانشوروں کاایک اجلاس بھی عنقریب منعقد کیا جائے گا۔اجلاس میں مولانا ڈاکٹر عبدالقدیر صدیقی المعروف قدیر پاشاہ نبیرہ بحرالعلوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کوخراج پیش کرتے ہوئے ان کے چھوڑے ہوئے کاموں کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔اس اجلاس میں صدر مولانا سید شاہ احمد نوراللہ قادری،جوائنٹ سکریٹری مولانا سید شاہ بندگی بادشاہ قادری،جنرل سکریٹری مولانا سید شاہ مصطفی علی صوفی قادری،خازن مولانا فیض اللہ عبدالباری کے علاوہ ارکان عاملہ ڈاکٹر سید شاہ سمیع اللہ حسینی بندہ نوازی،مولاناسید شاہ ندیم اللہ حسینی ،صوفی شاہ محمد احمد اللہ اقبال قادری چشتی،مولانا سید اشفاق الدین احمد قادری،مولانا احمد اللہ شاہ قادری اور دوسرے موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button