انٹر سکنڈ ائیر امتحانات کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: سبیتا اندرا ریڈی

وقارآباد _ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت نے ابھی تک انٹر سکنڈ ائیر امتحانات کی منسوخی کے بارے میں کوئی فیصلہ  نہیں کیا ہے۔ ریاستی حکومت کورونا  کے پیش نظر پہلے سال کے امتحانات کو پہلے ہی منسوخ کر چکی ہے۔ آج صبح سے میڈیا میں ، دوسرے سال کے امتحانات کو بھی منسوخ کرنے کی اطلاعات فراہم کررہی ہیں لیکن اس سلسلہ میں حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔