تلنگانہ

تلنگانہ میں ماسک نہ لگانے پر ایک ہزار روپے جرمانہ۔تازہ احکامات

حیدرآباد: اومیکرون کے پیش نظر تلنگانہ میں چوکسی اختیار کی گئی ہے۔ صحت عامہ کے ڈائریکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ 35 سالہ خاتون جو کل برطانیہ سے شمش آباد ہوائی اڈے پر پہنچی تھی وہ کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے تمام لوگوں کو چوکنا رہنا چاہیے اور مناسب ماسک لگانا چاہیے۔ اگر ماسک کا استعمال نہیں کیا گیا تو پولیس کی جانب سے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے سب سے کہا کہ وہ ماسک پہنیں اور ویکسین لیں‌۔

متعلقہ خبریں

Back to top button