جنرل نیوز

مدہول تعلقہ بی جے پی سینئرقائد موہن راوپٹیل کی 58 ویں یوم پیدائیش پر میگا بلڈڈونیش کیمپ

بھینسہ (نامہ نگارافروزخان)بی جے پی پارٹی مدہول تعلقہ سینئر صدرموہن راو پیٹل کی 58 یوم پیدائیش کے موقع پربھینسیہ شہرکےداراب جی جینیگ فیکڑی میں میگا بلیڈڈونیشن کیمپ ایریا ہاسپٹل سپرٹنڈینٹ ڈاکٹر کاشی ناتھ کی نگرانی میں منعقدکیاگیا جس میں بھینسہ گورنمنٹ ہاسپیٹل کےعملہ شامل تھے۔ اس میگا بلڈڈونیشن کیمپ میں بھینسہ ڈیوثزن کے موضوعات کےلوگوں نے شرکت کرتےہوئے اپنے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔
اس موقع پر بی جے پی پارٹی مدہول تعلقہ سینئرصدرموہن راو پیٹل نے میڈیا کےنمائندوں سے خطاب کرتےہوئے خون کے عطیہ کی اہمیت پرزوردیتےہوئے کہاکہ خون کا عطیہ بہت ضروری ہے کیونکہ ہم اپنا خون کا عطیہ دینے سے کئ لوگوں کی زندگی بچ سکتی ہے۔آج ہم دیکھ رہے ہیںکہ کئی لوگ آئے دن سڑک حادثات کا شکار ہورہے ہیں سڑک حادثے میں زخم ہونے سے ان کے جسم سے بہت خون بہے جاتاہے اوردواخانوں میں ان کا بلڈ گروپ موجودنہ رہنے سے انکی جان بھی چلی جاتی ہے۔ایسے بہت سے موقعوں پر خون کی ضرورت لاحقہ ہوتی ہے۔
اس موقع پرانہوں نے تمام ہی لوگوں سے خواہش کی کہ وہ اپنے خون کا عطیہ دیں ۔کیونکہ خون دینے سے ہم بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو بچاسکتےہیں۔بعدازاں انہوں نے مدہول تعلقہ عوام سے کہاکہ وہ مدہول تعلقہ کے عوام کی خدمت کےلیے ہروقت تیاررہتےہوئے انکی مددکرنےکوتیاررہیں۔اس بلڈڈونیش پروگرام میں سوسے زائدلوگوں اپنا اپنا خون کا عطیہ دیا۔اس موقع پربی جے پی کونسلرس جن می گالی راوی۔کپل۔راما کرشنا۔کےعلاوہ پارٹی کونسلرس اورعوام کی کشیرتعدادموجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button