تلنگانہ

آصف آباد میں شیرکی موجودگی سے سنسنی

file photo

آصف آباد: تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں شیرکی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔پینچکل پیٹ منڈل کے لوڈپلی۔سُلوگوپلی روڈ علاقہ میں صبح کے اوقات میں یہ شیر نظرآرہا ہے۔ایک ہفتہ کے دوران کئی مرتبہ یہ شیر نظرآیا جس کے نتیجہ میں مقامی افراد میں خوف کی لہر دوڑگئی۔دوماہ پہلے لوڈپلی میں اس شیر نے تین جانوروں کو نشانہ بنایاتھا جس کے بعد قریبی دیہاتوں کے عوام میں خوف پایاجاتا ہے۔ایک شخص کی جانب سے اس شیر کا ویڈیو لیاگیا جوتیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا۔اس ویڈیو میں شیر کو سڑک پر چلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button