تلنگانہ

بریکنگ نیوز:حیدرآباد اورکریم نگرمیں دھاوے۔ تلنگانہ کے وزیر گنگولہ کملاکرکے مکان پربھی انکم ٹیکس اورای ڈی کا چھاپہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی مقامات پرآئی ٹی اورانفورسمنٹ کے حکام کی جانب سے دھاوے کئے جارہے ہیں۔ حیدرآباد کے علاوہ کریم نگرمیں انکم ٹیکس اورای ڈی کے حکام نے اچانک چھاپے مارے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تلنگانہ کے وزیرگنگولہ کملاکرکے علاوہ گرینائیڈ تاجرین کے مکانات اوردفاترپردھاوے کئے جارہے ہیں۔ کریم نگرمیں ریاستی وزرکی قیامگاہ کے علاوہ ان کے گرینائیڈ کے دفاترپرچھاپے مارے گئے۔ اطلاعات ہیں کہ اس وقت ریاستی وزیرمکان میں موجود نہیں تھے ان کے مکان کا قفل توڑ دیا گیا ، جیسے ہی دھاوے کی اطلاع ملی وہ کریم نگرکیلئے روانہ ہوگئے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انکم ٹیکس اورانفورسمنٹ کے حکام نے ریاستی وزیرکے رشتہ داروں کے مکانات پربھی دھاوے کئے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button