تلنگانہ

تلنگانہ میں اومیکرون کے 4 نئے کیس

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں اومیکرون کے آج 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں اس سے اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔ خطرہ والے ممالک سے آنے والے چارافراد اومیکرون سے متاثرپائے گئے، جبکہ کینیا سے آنے والے تین مسافرین میں سے ایک کا تعلق ہندوستان سے ہی بتایا گیا ہے، وہ اومیکرون سے متاثربتائے گئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طوپرریاست میں اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 7 ہوگئی ہے۔ ریاست میں نئے ویرئنٹ کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظرریاستی محکمہ صحت نے عوام سے احتیاطی اقدامات پرعمل کرنے اورماسک لگانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button