کانگریس لیڈر کوشک ریڈی کل ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوں گے

حیدرآباد _ تلنگانہ کانگریس کے لیڈر کوشک ریڈی چہارشنبہ 21 جولائی کو ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کریں گے۔کوشک ریڈی نے کانگریس کے ایک کارکن کو فون پر بتایا تھا کہ ان کو ٹی آرایس کا ٹکٹ حلقہ حضورآباد سے ملنے والا ہے۔ان کی یہ آڈیو وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد پارٹی نے ان کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی تھی۔اس کا جواب دینے کے بجائے انہوں نے کانگریس سے استعفی دے دیا تھا۔ریڈی بدھ کی دوپہر حکمران جماعت کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں وزیراعلی چندرشیکھرراو کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔