تلنگانہ

پی سی سی صدر ریونت ریڈی گرفتار _ عنبرپیٹ پولیس اسٹیشن منتقل

حیدرآباد _ پٹرول، اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف تلنگانہ کانگریس کی طرف سے نکالے گئے چلو راج بھون پروگرام کے دوران پولیس نے پی سی سی صدر ریونت ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

اندرا پارک سے راج بھون کی طرف مارچ کرنے کے دوران ریونت ریڈی،محمد علی شبیر، مدھو یاشکی گوڑ، انجن کمار یادو، انیل کمار یادو کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے عنبر پیٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔شہر کے دیگر پولیس اسٹیشن میں بھی سینکڑوں کارکنوں کو منتقل کردیا گیا۔جن میں واجد حسین سابق کارپوریٹر، کے غیاث الدین اور دوسرے شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button