چندرشیکھرراو حکومت کے خلاف ریونت ریڈی کی سی بی آئی سے شکایت

نئی دہلی _  تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے چندرشیکھرراو حکومت کے خلاف سی بی آئی سے شکایت کی ہے  ضلع رنگاریڈی کے کوکہ پیٹ اور خانم میٹ کی سرکاری اراضیات کے ہراج کی جانچ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر و رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے سی بی آئی سے نمائندگی کی۔انہوں نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے نارتھ بلاک میں سی بی آئی کے ڈائرکٹر سے اس سلسلہ میں ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ کوکہ پیٹ میں سرکاری اراضیات کے ہراج کے ذریعہ ہزاروں کروڑروپئے کا سرکاری خزانہ کو نقصان کیاجارہا ہے، اس کی مکمل اور جامع جانچ کی ضرورت ہے۔انہوں نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان سرکاری اراضیات کے ہراج کے ذریعہ 2500کروڑروپئے ہی حکومت حاصل کرنے کا دعوی کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہراج کے نام پر قریبی افراد کو یہ اراضیات دی جارہی ہیں۔اس طرح ریاست کے خزانہ کو وصول ہونے والے 1500کروڑروپئے کا نقصان ہورہا ہے