جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے ذمہ داران کی تلنگانہ حج کمیٹی کے صدرنشین الحاج محمد سلیم سے ملاقات

نارائن پیٹ : 28 نومبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے ذمہ داران نے آج حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے تلنگانہ حج کمیٹی کے صدرنشین الحاج محمد سلیم سے ملاقات کی۔ اس وفد نے نارائن پیٹ ضلع کے علحدہ حج کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ نارائن پیٹ ضلع بننے کے تین برس کے باوجود حج اُمور محبوب نگر ضلع میں ہی انجام دئیے جارہے ہیں۔ نارائن پیٹ حج سوسائٹی نے فوری طور پر اس جانب توجہ دیتے ہوئے نارائن پیٹ ضلع کے مسلمانوں کو ان کا حق دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس وفد میں نارائن پیٹ حج سوسائٹی صدر امیر الدین ایڈوکیٹ’ نائب صدر عبدالرحمن اے آر’ تاج الدین ٹنگلی’ ریاض الدین رنگریز’ عبدالقادر میسوری’ محمد غوث چاند’ محمد تقی خرادی’ چاند پاشاہ’ محمد فیروز ودیگر شامل تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button