پی سی سی صدر ریونت ریڈی کو پولیس نے گھر پر نظر بند کردیا

حیدرآباد _ تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی کو پولیس نے گھر پر نظر بند کردیا ہے ریونت ریڈی آج کوکا پیٹ کے اس علاقے کا دورہ کرنے والے تھے جہاں کی سرکاری زمین کو حکومت نے دو دن قبل ہراج کیا تھا اس معاملے میں ریونت ریڈی نے ایک ہزار کروڑ روپے کی بدعنوانی ہونے کا الزام عائد کیا تھا

گزشتہ روز ریونت ریڈی نے کوکا پیٹ کے دورہ کا اعلان کیا تھا جس پر آج صبح جوبلی ہلز میں واقع ان کے گھر پر بھاری پولیس تعینات کردی گئی۔صبح تین بجے پولیس کی گاڑیاں ریونت ریڈی کے گھر پر پہنچ گئی۔اور انھیں گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا۔