ایجوکیشن

ماناکنڈور كریم نگر کے اقلیتی ادارے میں سال 2024-25 کے لیے داخلے جاری

پداپلی/19 جنوری ( محمد استقام الدین) تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈنشیل اسکولس میں تعلیمی سال 2024-25 کیلئے 5 ویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلوں کا سلسلہ شروع چکا ہے ۔ اس سلسہ میں پیڈیشٹی سمپت صدر مدرس اقلیتی اسکول ماناکنڈور نے اپنے صحافتی بیان میں اطلاع دی ہے کہ ماناکنڈور اقلیتی ادارے میں 5 ویں جماعت کے ساتھ چھٹویں ، ساتویں ، آٹھویں جماعتوں میں داخلوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں

 

۔ انٹر فرسٹ ایر CEC اور HEC کورسس کیلئے بھی درخواستیں دی جاسکتی ہیں ۔ خواہشمند طلباء آن لائن موبائل ایپ tmreis یا حسب ذیل ویب سائٹ پر https://tmreistelangana.cgg.gov.in ، 6 فروری تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7995057932, 8639344647 یا اسکول دفتر پر رجوع ہوسکتے ہیں

 

۔پرنسپل نے اولیائے طلباء اور سر پرستوں سے خواہش کی کہ اپنے نونہالوں کے تابناک مستقبل کے لیے اس قیمتی موقعہ کا صحیح استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button