پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی دیویندر گوڑ سے ملاقات

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے صدر ریونت ریڈی نے متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر داخلہ دیویندرگوڑسے ملاقات کی۔گوڑکی قیامگاہ پر ہوئی اس ملاقات میں ریاست کے تازہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔دیویندرگوڑفی الحال تلگودیشم کے لیڈر ہیں۔سمجھاجاتا ہے کہ ان کے فرزند جو بی جے پی میں ہیں کی کانگریس میں شمولیت کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر مدھو یاشکی گوڑ بھی موجود تھے