تلنگانہ

ریونت ریڈی نے دلتوں اور گریجنوں کے مسائل پر دو روزہ بھوک ہڑتال شروع کی

حیدرآباد _ تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی ایم پی نے میڑچل ضلع کے موڈو چنتلا پلی گاوں میں دلتوں اور گریجنوں کے حقوق کے لئے دو روزہ بھوک ہڑتال شروع کی ہے یہ بھوک ہڑتال 25 اگست چہارشنبہ کی شام 5 بجے ختم ہوگی۔

بھوک ہڑتال پروگرام کے لئے گاوں میں بڑے پیمانے پر اسٹیج تیار کیا گیا ہے جس میں کانگریس کے اہم قائدین موجود ہیں ریونت ریڈی کا الزام ہے کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اس گاوں کی ترقی کی ذمداری قبول کی تھی لیکن اب تک یہاں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button