تلنگانہ

ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ ایم کویتا نے بھی بلٹ بنڈی گانے پر ڈانس کی

ورنگل _ تلنگانہ کے محبوب آباد پارلیمانی حلقہ سے آرایس کی نمایندگی کرنے والی رکن پارلیمنٹ مالوت کویتا نے بھی تلگو گیت بلٹ بنڈی  پر ڈانس کی ۔مالوت کویتا نے ایک شادی کی تقریب کے دوران دلہے اور دلہن کے ساتھ اس گیت پررقص کیا۔یہ گیت حالیہ دنوں کے دوران سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا ہے۔محبوب آباد ضلع مستقر میں ہوئی ایک شادی کی تقریب میں مالوت کویتا نے شرکت کی۔انہوں نے اس جلد مشہور ہوئے گیت پر دلہا، دلہن اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ اسٹیج پر رقص کرتے ہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔اس موقع پر وہاں موجود مہمانوں نے رکن پارلیمنٹ کے دلہا،دلہن اور دیگر کے ساتھ رقص کے منظر کو اپنے سل فونس میں قید کرلیا

متعلقہ خبریں

Back to top button