تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی کا رجحان برقرار

حیدرآباد _ تلنگانہ میں میں گذشتہ چند  دنوں سے کورونا وائرس کے کیسوں اور اموات میں کمی کا رجحان برقرار ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  تلنگانہ بھر میں کورونا وائرس کے 4826 مثبت کیسس درج ہوئے  اور 32 اموات   ہوئی ہیں ۔اس سے ریاست میں کورونا کیسس کی کل تعداد4 لاکھ 97ہزار 361ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں 65923 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔ریاست بھر میں ہلاکتوں کی تعداد2771 ہوگئی ہے . جی ایچ ایم سی کے حدود میں 723کیسس درج ہویے۔ عادل آباد میں 57کتہ گوڑم میں 99 جگتیال میں 129جنگاوں میں 54بھوپال پلی میں 79گدوال میں 75کاماریڈی میں 49کریم نگر میں  207 کھمم  میں 205آصف آباد میں 57محبوب نگر میں 126محبوب آباد میں 117منچریال میں 142میدک میں 65،ملکاجگیری میں 324ملگو میں 50 ناگرکرنول میں 208نلگنڈہ میں 295،ناراین پیٹ میں 5،نرمل میں 42،نظام آباد میں 78،پداپلی میں 144سرسلہ میں 54، رنگاریڈی میں 302،سنگاریڈی میں 87،سدی پیٹ میں 161،سوریہ پیٹ میں 191وقارآباد میں 182،ونپرتی میں 94،ورنگل رورل میں 86،ورنگل اربن میں 242بھونگیر میں 97 کورونا وائرس کے کیس درج ہوئے ہیں