تلنگانہ

تلنگانہ ایمسیٹ انجینرینگ و میڈیکل کے نتائج جاری _ محمد متین کو تیسرا رینک

حیدرآباد _ تلنگانہ ایمسیٹ انجینرینگ  امتحان  کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ آج انجینئرنگ اسٹریم کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جس میں 82 اعشاریہ صفر آٹھ فیصد امیدوار کوالیفائی قرار دئے گئے ہیں ایگریکلچر میڈیکل 98 اعشاریہ 48 فیصد امیدوار کوالیفائی قرار دئے گئے۔انجینئرنگ اسٹریم کے پہلے دو رینک آندھراپردیش کے طلباء کو حاصل ہوئے ۔پہلا رینک کارتیکیا ویسٹ گوداوری ضلع اور دوسرا رینک کڑپہ ضلع کے راجم پیٹ کے وینکٹ پرنیت  کو حاصل ہوا  جبکہ ٹولی چوکی حیدرآباد کے محمد معین کو تیسرا رینک حاصل ہوا ہے  میڈیکل اینڈ ایگریکلچر میں پہلا رینک بالا نگر حیدرآباد کے کارتیکیا کو پہلا رینک اور رنگاریڈی ضلع کی ہیمانی شری نیجا کو دوسرا رینک حاصل ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button