تلنگانہ

اسمبلی انتخابات سے متعلق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اہم بیان

حیدرآباد _ 10 مارچ ( اردولیکس) بی آر ایس سربراہ اور  چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے تلنگانہ اسمبلی کے  انتخابات پر بیان دیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سروے ہمارے حق میں ہیں۔ کے سی آر نے تلنگانہ بھون میں بی آر ایس پارٹی کے توسیعی اجلاس میں قائدین کو مختلف تجاویز و مشورے دئے ۔

 

انھوں نے کہا کہ انتخابات دسمبر میں ہوں گے،  اس سے پہلے انتخابات کی منصوبہ بندی کرنے کی تجویز دی۔ تمام ارکان اسمبلی کو حلقوں میں رہنے اور عوام سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی ان کا کہنا تھا کہ اگر ممکن ہو تو وہ حلقوں میں پد یاترا کریں۔ یہ تجویز دی کہ  کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ میٹنگیں کریں اور سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button