تلنگانہ

تلنگانہ میں 10 سال کے دوران ایک لاکھ 60 ہزار سرکاری ملازمتوں پر تقررات کرنے وزیر تارک راماراو کا دعوی

بی آر ایس پارٹی کے کارگذار صدر و وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو نے ریاست میں گزشتہ ساڑھے نو سال کے دوران مختلف سرکاری محکموں میں ہوئے تقررات کی تفصیلات پیش کرنے والے ایک ویب سائٹ www. telanganajobstats. in کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کی بھرتی کے معاملے میں اپوزیشن جماعتیں غیر ضروری تنقید کررہی ہیں

 

۔ایسا کر کے وہ ریاست کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں 2,32,308 سرکاری ملازمتوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور 1.60 لاکھ سے زیادہ جائیدادوں پر تقررات کئے جا چکے ہیں۔ کے ٹی آر نے ایک خصوصی ویب سائٹ کا افتتاح کیا جو تلنگانہ حکومت کے ذریعہ بھرتی کی گئی سرکاری ملازمتوں کی معلومات کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ جائیدادیں رکھنے والی ریاست کے طور پر تلنگانہ سرفہرست ہے۔ انھوں نے کہا کہ تقررات سے متعلق حقائق پیش کرنے کے بعد بھی بعض سیاسی جماعتوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کی وجہ سے نوجوانوں میں بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو چکی ہیں۔ ان تمام مسائل پر نوجوانوں کے ساتھ حالیہ ملاقات میں تارک راماراو نے تبادلہ خیال کیا

 

اور ملازمتوں کی بھرتی کے بارے میں معلومات دینے کے بعد، نوجوانوں نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد جاب کیلنڈر جاری کیا جائے گا۔ اور ٹریننگ کے لیے مزید اسٹڈی سرکل قائم کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button