تلنگانہ این ایس یو آئی کے 13 لیڈرس عدالتی تحویل میں

حیدرآباد _ تلنگانہ این ایس یو آئی کے صدر پی وینکٹ کے ساتھ13 اسٹوڈنٹس لیڈرس کو حیدرآباد کی ایک مقامی عدالت نے  14 دن کے لئے ریمانڈ میں دیے دیا ہے ۔ پولیس نے انہیں چرلہ پلی جیل منتقل کردیا۔ جمعہ کے روز ، این ایس یو آئی کی جانب سے وزیر لیبر ملا ریڈی کے  میڈیکل کالج میں مفت علاج معالجے کے مطالبے ساتھ دھرنا دیا تھا ۔ جس پر پولیس نے وینکٹ اور 13 دیگر افراد پر 8 مقدمات درج کئے ۔اور آج  13 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور ان تمام کو جج کے روبرو پیش کیا گیا۔اور جج نے ان طلبہ کو 14 دن کے ریمانڈ پر دے دیا۔