تلنگانہ میں آر ٹی سی کی چلتی بس سے ٹائر الگ ہوگیا

حیدرآباد_  تلنگانہ آر ٹی سی کی چلتی بس کا ٹائر بس سے الگ ہوکر کافی دور جا گرا۔اس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ یہ واقعہ بھونگیر ضلع کے کے موٹکونڈور  منڈل میں کیٹپلی کے مقام پر پیش آیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ورنگل ضلع کے تورور ڈپو کی آر ٹی سی  بس حیدرآباد  سے تورور جا رہی تھی کہ چلتی بس کا ٹائر اچانک بش سے الگ ہوگیا جس کے فوری بعد بس اچانک بھاری آواز کے ساتھ  سڑک کے کنارے رک گئی۔اور ٹائر کافی دور نکل کر گر گیا۔بس میں  40 مسافر سوار تھے جو مکمل طور پر محفوظ رھ گئے ۔ اس کے بعد مسافروں کو دوسری بس میں ان  منزل مقصود تک پہنچایا گیا۔