پرگتی بھون کے سامنے دو بھائیوں نے کی خودکشی کی کوشش

حیدرآباد،  _ تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی سرکاری رہائش گاہ  پرگتی بھون کے سامنے دو بھائیوں نے خودکشی کی کوشش۔تاہم پولیس نے انھیں روک دیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقے پیٹ بشیر آباد سے تعلق رکھنے والا نرسنگ راؤ نامی نوجوان اپنے بھائی کے ساتھ پرگتی بھون کے پاس پہنچا۔کچھ دیر بعد پرگتی بھون میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہونے والا تھا اس دوران وزیر فینانس ہریش راؤ کی کار کا قافلہ وہاں پہنچا ان میں سے ایک بھائی نے کار کے سامنے کود کر خودکشی کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے بچا لیا۔جبکہ دوسرے بھائی نے خودسوزی کی کوشش کے لئے نے اپنے جسم پر پٹرول ڈال لیا تاہم وہاں ڈیوٹی کرنے والے ملازمین پولیس نے اس کو بھی جلالینے سے روک دیا۔دونوں کو تحویل میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔
بتایا گیا ہے کہ ان بھائیوں کے مکان پر ایک روڈی شیٹر قبضہ کرلیا ہے اور پولیس میں شکایت کرنے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔جس پر یہ دونوں خودکشی کی کوشش کی۔