انٹرٹینمنٹ

اورنگ آباد کے ابھرتے ہوئے کرکٹ کھلاڑی محمد سلمان احمد

نظام آباد:9/ جنوری (ای میل) مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کی دنیا میں تیزی سے ابھرتے کرکٹ کھلاڑی محمد سلمان احمد جو ایرانڈیا ٹیم میں کھلتے ہوئے کرکٹ کے میدان میں اپنی علیحدہ اور منفرد شناخت بنائی ہے جنہوں نے یوکے،کنیا، ایرلینڈ، ملیشا، قطر میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔

 

کل نظام آباد شہر کے شلیجہ گراونڈ پر نظام 11 ٹیم و ایم جے گروپ کے اشتراک و تعاون سے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے جاری میچز میں محمد سلمان احمد نے کل بروز اتوار میچ میں حصہ لے کر 34 گیندوں پر 13 چوکے اور 3 چھکوں کے ساتھ 77 رن بنا کر اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے شہریان نظام آباد بالخصوص نوجوانوں اور کرکٹ کے شائقین کا دل جیت لیا۔

 

واضح رہے کہ شہر کے وسیع و عریض شلیجہ گراونڈ پر منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے منتظمین و اسپانسرز کمیٹی نظام 11 و ایم جے گروپ ایم ڈی جاوید و ایم اے منان و فور اسٹار میڈیا کرکٹ ٹیم کی خصوصی دعوت پر ابھرتے ہوئے کرکٹ پلیئر سلمان احمد نے نظام آباد پہنچ کر اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک یادگار میچ پیش کیا۔ یہاں پر یہ ذکر بے محل نہ ہوگا کہ سلمان احمد کرکٹ کے میدان میں وہ ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں جو T-20 اور لیگ میچوں میں کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ رن بنائے۔انکی کرکٹ کے میدان میں جاری پریکٹس اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کرکٹ کے میدان اور کرکٹ کے شائقین میں مقبولیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔

 

کرکٹ کے میدان اور کھیلوں کے دوران میں سلمان احمد کی شاندار کارکردگی اور بے مثال مظاہرہ سے اس بات کو یقینی طور پر تقویت ملتی ہے کہ بہت جلد وہ ریاستی سطح کے بعد ملک گیر سطح پر اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے میدان میں لائے جاسکتے ہیں۔ شلیجہ گراونڈ پر منعقدہ اس تاریخی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ کے دوران نظام 11 و ایم جے گروپ کے ذمہ داران محمد عبدالمنان، محمد غیاث الدین،میر سجاد علی فیروز، مرزا نوید بیگ، محمد حامد، عظیم خان و دیگر اہم شخصیات کے علاوہ کرکٹ شائقین اور عوام و نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button