چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ورنگل اربن اور رورل ضلع کے نام کو تبدیل کردیا

ورنگل _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ورنگل اربن ضلع کو  ہنمکنڈہ اور ورنگل رورل ضلع کو ورنگل کے نام سے تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے  چندرشیکھرراو نے ضلع ورنگل میں ملٹی سوپر اسپیشلٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے ضلع کے دورہ کے موقع پر ورنگل سنٹرل جیل کے مقام پر اس اسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔حکام،اس 24منزلہ عمارت پر ہیلی پیڈ کی بھی تعمیر عمل میں لائیں گے ۔انہوں نے ہنمکنڈہ میں جوائنٹ کلکٹر کی عمارت کے کامپلکس کا بھی افتتاح کیا۔چیف منسٹر نے کہا کہ  وزرا ای دیاکر راو، ستیہ وتی راتھوڑ اور دوسروں کی خواہش پر ورنگل اربن ضلع کے نام کو تبدیل کیا گیا ہے