تلنگانہ

کئی بلدیات میں کمشنرس کے تبادلے _ جگتیال، نرمل، وقارآباد بھی شامل

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے ریاست کی مختلف بلدیات کے  میونسپل کمشنرس کا تبادلہ کیا ہے۔ محکمہ بلدی نظم ونسق نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں۔ سواروپا رانی ، جو اس وقت منچیریال بلدیہ کی کمشنر ہیں ، کو جگتیال بلدیہ میں تبادلہ  کردیا گیا ہے۔ بالاکرشنا ، جو نرمل بلدیہ کے کمشنر تھے کا تبادلہ منچریال بلدیہ کردیا گیا۔ پرسنارانی کو محبوب آباد کی میونسپل کمشنر اور شرت چندر کو وقارآباد بلدیہ کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ محبوب آباد اور وقارآباد آباد کے کمشنر نریندر ریڈی اور بوچیا کو ہدایت دی  گئی کہ وہ میونسپل ڈائریکٹوریٹ آفس کو رپورٹ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button