تلنگانہ

سرینواس راؤ نے اے سی پی کریم نگر کا جائزہ لے لیا

کریم نگر 6/ اگسٹ_ تولا سرینواس راؤ نے آج بروز جمعہ کریم نگر سٹی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) عہدہ کا جائزہ لے لیا۔ سرینواس راؤ ، جنہوں نے بحیثیت سرکل انسپکٹر کریم نگر کے ون ٹاؤن اور رورل پولیس اسٹیشن میں اپنے نما یاں خدمات انجام دے چکے ہیں وہ انتہائی اصول پسند پولیس آفیسر مانے جاتے ہیں اے سی پی عہدہ کا جائزہ لینےکےبعد، کریم نگر شہر پولیس کے کئی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ بعد ازاں ، اے سی پی سرینواس راؤ نے کمشنر پولیس وی ستیہ نارائنا اور ایڈیشنل ڈی سی پی سے بشکریہ ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی پی سرینواسں راؤ نے کہا کہ یہاں کام کرنے کے تجربے کے ساتھ وہ شہر میں امن برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔ اور کورونا وباء کے تدارک و کنٹرول کے لئے ہر ایک کو ماسک پہننے اور جسمانی فاصلے پر عمل کرنے کی ممکنہ اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button