تلنگانہ

ریونت ریڈی کی صدارت میں کانگریس کا جلسہ عام انتہائی کامیاب

اندرویلی سے خضر یافعی کی رپورٹ 

 

عادل آباد _ تلنگانہ پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی صدارت میں عادل آباد کے اندرویلی ممیں کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقدہ پہلا جلسہ عام انتہائی کامیاب رہا۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے ریاست میں کانگریس کی حالت دن بدن خراب ہورہی تھی لیکن ریونت ریڈی کو صدر بنانے کے بعد سے تلنگانہ میں کانگریس اپنی اصلی حالت میں آنے کی کوشش کررہی ہے جلسہ عام میں عوامی سروں کا سمندر دیکھا گیا۔اس جلسہ عام سے کانگریس قائدین اور کارکنوں میں نیا جوش پیدا ہوا ہے

ریونت ریڈی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ دلت بندھو اسکیم حضور آباد انتخابات جیتنے حکومت کا ایک ہتھکندہ ہے۔انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ ناکام ہو چکے ہیں۔حضورآباد کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر دلت اور گریجن کے ووٹوں کو حاصل کرنے کی غرض سے وزیراعلی نے دلت بندھو اسکیم کو عمل میں لایا جب کہ اس اسکیم سے ریاست کے تمام دلت اور گریجن افراد کو فائدہ پہنچانے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے عوام چندرشیکھرراؤ کی حکومت سے عاجز آچکی ہے۔جس کے پیش نظر ریاست میں عنقریب ضمنی انتخابات ہو سکتے ہیں۔

عادل آباد کے اندرویلی موضع میں کانگریس پارٹی کے بیانر تلے ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی قیادت میں "دلت و قبائلی دنڈورہ مہا سبھا” کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا۔دنڈورہ مہا سبھا میں کانگریس پارٹی کے اعلیٰ قائدین کی کثیر تعداد کے علاوہ کارکنان و محبان اور دلت و قبائلیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اجلاس کو کامیاب بنایا۔امید سے بڑھکر ایک لاکھ سے زائد عوام نے شرکت کی۔تاحد نگاہ انسانی سروں کا سمندر دیکھنے کو ملا۔ایم ایل اے مولوگو سیتااکا نے اجلاس کی نظامت کی اور خطاب بھی کیا۔مہا سبھا میں کانگریس پارٹی کے ریاستی ذمہ داران بھٹی وکرامارکا،مہیش کمار گوڈ،شبیر علی،مہیشور ریڈی،جیون ریڈی،عبداللہ سہیل،پریم ساگر،راما راؤ پٹیل کے علاوہ مقامی قائدین ضلع صدر کانگریس ساجد خان،اے آئی سی سی ممبر جی سجاتا کے علاوہ دیگر نے شرکت و اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر وسیع تر انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی جانب سے بھی حفاظتی انتظامات روبعمل لائے گئے

متعلقہ خبریں

Back to top button