تلنگانہ

جی سرینواس یادو،حضور آباد اسمبلی حلقہ میں ٹی آر ایس امیدوار

حیدرآباد _ برسر اقتدار جماعت ٹی آرایس نے حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس طلبہ تنظیم ٹی آر ایس وی کے قائد جی سرینواس یادو کو پارٹی امیدوار بنایا ہے صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے سرینواس یادو کے نام کا اعلان کردیا۔سرینواس یادو کا آبائی وطن کریم نگر ضلع کے ویناونکا منڈل کا ہمت نگر ہے وہ 21 اگست 1983 میں پیدا ہوئے۔عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم اے اور ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی۔

واضح رہے کہ حضور آباد اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے سابق وزیر ایٹالہ راجندر نے ٹی آر ایس پارٹی، ریاستی کابینہ اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفی پیش کردیا تھا جس کے باعث یہ حقلہ خالی ہوگیا ہے یہاں عنقریب ضمنی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ضمنی انتخاب کے اعلامیہ جاری ہونے سے قبل ہی یہاں سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کردی ہے

سابق وزیر ای راجندر بی جے پی سے مقابلہ کررہے ہیں کانگریس نے اب تک امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button