جنرل نیوز

ہیلپ اینڈ ویلفر ایجوکیشنل سوسائٹی محلہ پھولا انگ کی جانب سے شہر نظام آباد میں ایک اور اردو اخبار نظام آبادا یکسپریس کے آغاز پر مبارکباد

نظام آباد: 27 اگست ( پریس نوٹ) محمد ندیم احمد نائب صدر ہیلپ اینڈ ویلفر کے ہمراہ محمد افضل محلہ ،محمد اکبر خازن سوسائٹی ،محمد ساجدمحلہ پھولا نگ نے دفتر روزنامه نظام آباد ایکسپریس آعظم روڈ پہنچ کر ایڈیٹرمحمد فیروز خان کی گلپوشی وشال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر محمد ندیم احمد نے کہا کہ یہ ایک خوشی کی بات ہے کہ ضلع نظام آباد سے اردو اخبارات میں ایک اور معیاری اخبار کی اشاعت قابل مبارکباد ہے۔ اور ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہے کہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ اس موقع پر سید تبریز ، ایم اے حلیم و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button