تلنگانہ
آئی آئی ٹی حیدرآباد میں 119 افراد کورونا سے متاثر

آئی آئی ٹی حیدرآباد میں 119افراد کورونا سے متاثر
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں واقع آئی آئی ٹی حیدرآباد میں کورونا سے سنسنی پھیل گئی۔کیمپس میں 119افراد کورونا سے مثبت پائے گئے۔ان میں طلبہ سمیت اہلکار اور دیگر شامل ہیں۔اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ اس وبا سے مثبت پائے جانے والوں میں معمولی علامات پائی گئیں۔ان تمام کو ہاسٹل میں الگ تھلگ کردیاگیاجہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔