تلنگانہ

چیف منسٹر تلنگانہ وائرل فیور سے متاثر ہوگئے

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ خرابی صحت سے متاثر ہیں۔ ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق اور چیف منسٹر کے فرزند کے ٹی آر نے ٹوئٹر ‏(X) پر انکشاف کیا کہ کے سی آر ایک ہفتہ سے وائرل بخار اور کھانسی کی شکایت سے دوچار ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں گھر پر ہی علاج کروا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں ان کی طبعیت ٹھیک ہو جائے گی۔

 

واضح رہے کہ ریاست میں ان دنوں وائرل فیور کے کیسس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ سردی، بخار ،زکام کی شکایت سے دوچار ہیں۔خاص طور پر بچے متاثر ہو رہے ہیں اور دواخانہ میں مریضوں کی کثیر تعداد دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button