جنرل نیوز

ضمیر کی آواز پر بی آر یس قائدین کانگریس کی کامیابی کے متمنی جاوید اکرم. کانگریس پارٹی کا راست مقابلہ فرقہ پرست طاقتوں سے ہے . سید نجیب علی  نظام آباد کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کا میڈیا سے خطاب.

نظام آباد. 19/(اردو لیکس) سینئر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کی جانب سے قلعہ روڈ پر واقع گولڈن فنگشن ہال میں اردو میڈیا کے ہمراہ ایک صحافتی کانفرنس منعقد کی گئی.اس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و سابقہ صدر وقف بورڈ نظام آباد جاوید اکرم نے حالیہ دنوں میں تلنگانہ بھر میں بالخصوص ضلع و شہر نظام آباد بی آر یس قائدین نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنے بیانات کے ذریعے عوام اور ووٹرس کو اس مرتبہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں بی آر یس کے بجائے کانگریس پارٹی اور اسکے مقامی امیدواروں کے حق میں ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کررہے ہیں

 

. جاوید اکرم نے ایسے تمام بی آر یس پارٹی قائدین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انکے بیانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بی آر یس پارٹی کے سینئر قائدین کانگریس پارٹی کی مقبولیت اور اس کے تلنگانہ کی عوام کیلئے ڈھیروں سوغاتیں اور ترقیاتی منصوبوں و گیارنٹی اسیکمات پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی ضمیر کی آواز پر تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے اقتدار کے متمنی ہیں. جاوید اکرم نے بی آر یس و دیگر غیر کانگریسی قائدین کی جانب سے راست یا بالراست کانگریس پارٹی کی تائید پر ایسے تمام قائدین کا خیرمقدم کیا ہے. جاوید اکرم نے وزیر داخلہ محمد محمود علی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے سی آر کثرت سے شراب نوشی کرنے والے چیف منسٹر کا تقابل صحابی رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عالم اسلام سے فوری معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا.

 

ساتھ ہی ساتھ اہل علم معاشرے کے دانشور مانے جانے والے چند سیاسی مفادات کے حامل شخصیت کی جانب سے ترقیاتی اقدامات و منصوبوں سے محروم نظام آباد شہر کو جنت سے تشبی دینے پر اپنے شدید افسوس کا اظہار کیا. جاوید اکرم نے چند ایمان فروش سیاسی آقاؤں کے زرخیز غلاموں کی جانب سے شراب گھوٹالہ اور دیگر اسکامز کا سامنا کررہی ایم ایل سی کے کویتا کا تقابل صحابیت رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے کرنے کو ایمان فروشی کی علامت بتایا بی آر یس پارٹی کے تمام اقلیتی قائدین کو انھوں نے ایسے بیانات اور ایمان فروشی سے باز آنے کا سخت انتباہ دیا. بعد ازاں سینئر کانگریس پارٹی لیڈر سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا ہمیشہ سے ہی اور اس مرتبہ بھی راست مقابلہ فرقہ پرست طاقتوں. حکمرانوں. تنظیموں اور انکا راست یا بالراست ساتھ دینے والوں سے رہا ہے.

 

انھوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اقتدار سے روکنے اور بی جے پی کو سیاسی طور پر مضبوط و طاقتور بنانے کیلئے بقول کشن ریڈی کے بی آر یس پارٹی و چیف منسٹر کے چندر شھیکر راو راست و بالراست بی جے پی سے اندرونی مفاہمت اور ساز باز ہوچکی ہے. انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کی عوام کسی بھی اسمبلی حلقہ میں اگر بی آر یس کو ووٹ دیتے ہیں تو اس کا راست فائدہ بی جے پی کو ہوگا. انھوں نے تلنگانہ بالخصوص ضلع و شہر نظام آباد کے مسلمانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 9 سالہ دور اقتدار میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے کتنے مسائل و مطالبات کو بی آر یس نے پورا کیا. بلکہ شادی مبارک اسکیم اور تعلیمی اسکالر شپ کے نام پر سینکڑوں غریب خاندانوں اور اعلیٰ تعلیم کا ذوق رکھنے والے مسلم طلباء و طالبات کو الٹا کئی گنا مقروض کردیا گیا. شادی مبارک اسکیم اور اسکالر شپ کی رقم سے محروم غریب خاندان اور طلباء آج تک قرض میں مبتلا ہیں.

 

چیف منسٹر کے چندر شھیکر راو نے کالیشورم پراجیکٹ کی تعمیر کے نام پر ہزاروں کروڑ روپے کا گھوٹالہ کرچکے اور انکی دختر کے کویتا لکر اسکام شراب گھوٹالے میں ملزمان کی فہرست میں A-6 درجہ میں نام درج کرواچکی. کے سی آر کے فرزند ریاستی وزیر کے ٹی آر اپنے ایک انتخابی مہم کے دوران ہورہی اذاں کی آواز پر بیان دے چکے ہیں کہ بہت جلد تلنگانہ میں یہ اذاں کی آوازیں سنائی نہیں دے گی. سید نجیب علی نے کہا کہ اسلام ایک لچکدار اور سچا مذہب ہے جسے 5سوسال کے دوران کئی مرتبہ نعوذبااللہ مٹانے اور دبانے کی کوشش کی گئی اور مسلمان ایک زندہ قوم ہیں اس قوم کے اسلامی ارکان تعلیمات فرائض و سننتوں کی وجہ سے ہی دنیاں کا نظام قائم ہے. انھوں نے اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے فسطائی سوچ رکھنے والے ریاستی وزیر اور بی آر یس قائدین کو اسلام و مسلم مخالف بیانات سے باز رہنے کا سخت انتباہ دیا.

 

سید نجیب علی ایڈوکیٹ و جاوید اکرم نے نظام آباد شہر کی عوام بالخصوص مسلم ووٹرس پر زور دیا کہ 4 فیصد ریزرویشن کے چمپئن ترقی و تمام طبقات کی خوشحالی کیلئے تمام طبقات میں یکساں مقبولیت کے حامل واحد ترقی پسند سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و اربن کانگریس پارٹی امیدوار محمد علی شبیر کے حق میں اپنا ایک ایک قیمتی ووٹ دے کر انھیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی ہے. اس موقع پر صدر میناریٹی نظام آباد محمد اعجاز احمد. کانگریس پارٹی ڈیلیکٹ محمد عیسی. و دیگر کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین و نوجوان موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button