تلنگانہ

جادو کروانے کے شبہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کا بے دردی سے قتل _ جگتیال کے قریب ایک گاؤں میں دل دہلانے والی واردات

جگتیال _ 20 جنوری ( اردو لیکس) جادو کروانے کے شبہ میں چند افراد نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔یہ دل دہلانے والی واردات تلنگانہ کے جگتیال کے مضافات میں واقع ٹی آر نگر میں پیش آیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹی آر نگر کے ایک خاندان پر بعض افراد جادو کروانے کا شک کررہے تھے اس ضمن میں آج گاوں کی پنچایت میں اس خاندان کو طلب کیا۔اس پنچایت میں باپ اور دو بیٹے نے شرکت کی۔

پنچایت کے دوران ہی بعض افراد نے  باپ اور دو بیٹوں پر جادو کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے چاقووں سے دیوانہ وار حملے کردئے ۔جس کے نتیجہ میں تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مرنے والوں کی شناخت ناگیشور راو اور اس کے دو بیٹے رام بابو اور رمیش کی حیثیت سے کی گئی ہے

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button