جنرل نیوز

درگم  شیکھر ، عادل آباد ضلع مہار سنگم کے صدر منتخب

عادل آباد۔27/مئی(اردو لیکس) درگم  شیکھر کو عادل آباد ضلع مہار سنگم کے صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ہفتہ کے روز عادل آباد ضلع مستقر کے کیلاش نگر میں واقع اشوکا بدھا وہار میں ماتا رمابائی امبیڈکر مہیلا سنگم کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔اور ماتا رمابائی امبیڈکر مہیلا سنگم کی صدر شوبھا بائی تلجاپورے کی قیادت میں مہار سنگم کے صدر درگم شیکھر کو شال پوشی و گلُ پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔

 

اس موقع پر امبیڈکر ایسوسی ایشن کے صدر،بھارتیہ بدھسٹ سوسائٹی کے ضلعی صدر،سمتا سینک دل کے صدر بابا صاحب کمبلے،سالک راؤ ناگارڈے،دیانند کمبلے،دادا صاحب زبادے،ارونا بائی جبیدے۔سندھو بائی بھانوسودے،سلوچنا جبیدے،سورج کمبلے،راہول جندے مدھاستو مہیندر کویتی موہن کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button