تلنگانہ

بیرون ملک کا سفر کئے بغیر تلنگانہ میں 3 افراد اومیکرون وائرس سے متاثر

تلنگانہ میں اومیکرون وائرس کے مزید 7 نئے کیس_ ان میں سے چار افراد ایسے ہیں جنھوں نے بیرون ملک کا سفر ہی نہیں کیا۔ان میں ایک خانگی ہاسپٹل کا لیاب ٹیکنیشن، ایک حاملہ خاتون اور ایک سافٹ ویئر انجینئر شامل ہیں 

 

 

حیدرآباد_ تلنگانہ میں کورونا کی نئے ویرینٹ اومیکرون کے  کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست میں اومیکرون کے مزید 7 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے ریاست میں اب تک رجسٹرڈ Omicron مختلف کیسوں کی کل تعداد 62 ہوگئی ہے۔ جن میں چار افراد نے بیرون ملک کا کوئی دورہ نہیں کیا۔اس کے باوجود یہ اومیکرون سے متاثر پائے گئے۔ریاستی محکمہ صحت نے اس سلسلے میں ایک بلیٹن جاری کیا ہے

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button