حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں 30 امیدوار میدان میں

کریم نگر _ تلنگانہ کے حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب  میں 30 امیدوار مقابلہ میں ہیں۔  ضمنی انتخاب کی پرچہ نامزدگیوں کی آخری تاریخ آج ختم ہوگئی ہے۔ آج 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔ الیکشن کمیشن پولنگ کے لیے تین بیلٹ یونٹس استعمال کرے گا۔ آزاد امیدواروں کو ان کا انتخابی نشان بھی الاٹ کردیا گیا ۔  بی جے پی امیدوار راجندر کی بیوی اتالہ جمنا ، جنہوں نے بی جے پی کی جانب سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا ، نے آج اپنی نامزدگی واپس لے لی۔ کانگریس کے باغی امیدوار لنگاریڈی نے بھی اپنی نامزدگی واپس لے لی۔ آزاد امیدوار سمن ، ونود کمار ، مالیکارجن اور نورجہاں بیگم نے اپنے پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری اختیار کرلی ۔جس کے بعد 30 افراد مقابلہ میں رھ  گئے۔ ان میں  بی جے پی سے  ایٹالہ  راجندر ، ٹی آر ایس سے  گیلو سرینواس اور کانگریس سے  بالموری وینکٹ اہم امیدوار ہیں ۔ ان تینوں کے درمیان  بڑا مقابلہ ہوگا۔