جنرل نیوز

ترکی زلزلہ متاثرین کیلئے تعمیر ملت کی جانب سے وصول کردہ امداد ی اشیاء کی حوالگی

 

حیدرآباد۔17/فروری(پریس نوٹ)معتمد عمومی تعمیرملت عمر احمد شفیق نے بتایا کہ کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے ترکی میں زلزلہ متاثرین کیلئے وصول کی گئی امداد ی اشیاء کوترکی قونصل خانہ جوبلی ہلز کے حوالہ کردیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس تعمیر ملت کی اپیل پر شہریان حیدرآباد نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی اشیاء جن میں کمبل‘ بیڈ شیٹس‘ موسم سرما کے کپڑے (سویٹر، جیکٹس، موزے، دستانے، ہیڈ گیئر) سردی اور فلو متاثرین کے لئے دوائیں، درد کش ادویات‘ مردانی کپڑے (پینٹ، شرٹ اور ٹی شرٹ‘زنانی کپڑے (لمبے کپڑے/ فراکس)‘ بچوں کے کپڑے وغیرہ کوکو باری باری سے جمع کروایا۔ وصول ہونے والی ان اشیاء کو کو وقفہ وقفہ سے دو مرتبہ ترکی قونصل خانہ کے حوالہ کیا گیا۔انہوں نے اس سلسلہ میں تعاون کرنے والوں سے اظہار تشکر بھی کیا اور کہا کہ مزید کوئی اصحاب تعاون کرنا چاہتے ہیں تو ان خواہش کی کہ وہ صرف جنرل میڈیسن‘ سرجیکل ایٹمس‘خیمے(Tents)‘ پورٹیبل جنریٹرس اور بوٹس (Boots)وغیرہ راست طور پر ترکی کونسلیٹ جوبلی ہلز کے علاوہ صدر دفتر تعمیر ملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ اور گلشن خلیل مانصاحب ٹینک روبرو گارڈن ٹاؤر کوپہنچا سکتے ہیں اور یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ بلانکٹس اور کسی قسم کے کپڑے وغیرہ نہ دیں۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر قونصل خانہ ترکی 04023636365کے علاوہ 04024755230/ 7780986500 اور9700228879پر ربط کیاجاسکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button