حمایت ساگر حیدرآباد کے مزید چار دروازے کھول دیئے گئے _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد، _ حیدرآباد کے حمایت ساگر ڈیم کے مزید چار دروازے کھول دیئے گئے۔حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے منگل کو اس اہم ریزروائر کے چار دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔اب تک اس ذخیرہ آب کے 17کے منجملہ 6دروازے کھول دیئے گئے۔محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس ریزروائر میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔اس  ریزروائر میں 4200کیوزک پانی کا بہاو درج کیاجارہا ہے۔شہر حیدرآباد کوپانی کی سپلائی کرنے والے ایک اور اہم ذخیرہ آب عثمان ساگر کی سطح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔اس میں 1360کیوزک پانی کا بہاودرج کیاگیااور اس کے چار دروازے کھول دیئے گئے۔محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں نے پیر کو اس کے چار دروازے کھولے تھے تاہم منگل کوتین فیٹ تک ان دروازوں کو کھولاگیا۔دونوں ذخائر آب میں پانی کے شدید بہاو کے پیش نظر ان کے دروازوں کو کھولتے ہوئے پانی کو موسی ندی میں چھوڑاجارہا ہے۔